QR CodeQR Code

کورونا کے بڑھتے کیسز، سندھ حکومت نے ابھی کوئی سخت فیصلہ نہیں کیا ہے، مرتضیٰ وہاب

10 Jan 2022 22:29

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ اپنے دوستوں کو نوازنے کیلئے حکومت نے صحت کارڈ جاری کیا، صحت کارڈ سے پرائیویٹ اسپتال کے وارے نیارے ہوجائیں گے اور سرکاری اسپتال کو کچھ نہیں ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باوجود سندھ حکومت نے اب تک کوئی سخت فیصلہ نہیں کیا ہے۔ کراچی میں پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ صوبے میں عوام نے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام اسپتالوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین موجود ہے، جن لوگوں نے ویکسین لگوالی ہے وہ اب بوسٹر ڈوز لگوائیں۔ مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ سندھ حکومت ابھی کسی سخت فیصلے کا نہیں سوچ رہی اور صوبے کے اسپتالوں پر ابھی تک کوئی دباؤ نہیں آیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، 15 روز پہلے تک کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 1 فیصد تھی تاہم اب کراچی میں یہ شرح ساڑھے 15 فیصد تک ہوچکی ہے اور پچھلے 7 روز میں پونے 10 فیصد مثبت کیسز کی شرح رہی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کئے جانے والے صحت کارڈ پر ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ اپنے دوستوں کو نوازنے کیلئے حکومت نے صحت کارڈ جاری کیا، صحت کارڈ سے پرائیویٹ اسپتال کے وارے نیارے ہوجائیں گے اور سرکاری اسپتال کو کچھ نہیں ملے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حکومت نہیں چاہتی ہے کہ سرکار کا پیسہ پرائیویٹ اسپتال میں لگے۔


خبر کا کوڈ: 972922

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972922/کورونا-کے-بڑھتے-کیسز-سندھ-حکومت-نے-ابھی-کوئی-سخت-فیصلہ-نہیں-کیا-ہے-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org