QR CodeQR Code

منی لانڈرنگ والے ممالک کی فہرست سے عراق کا نام خارج

10 Jan 2022 22:49

یورپی یونین کے سفیر ولی ورجولا (Ville Verjola) نے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الخزیمی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سفیر کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ لسٹ (AML) اور دہشت گردی کی مالی اعانت کی فہرست (CTF) سے عراق کو خارج کیے جانے کا اقدام تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین نے دہشتگردی کی مالی اعانت اور منی لنڈرنگ کرنے والے ممالک کی فہرست سے عراق کا نام خارج کردیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بغداد میں یورپی یونین کے سفیر ولی ورجولا (Ville Verjola) نے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الخزیمی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سفیر کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ لسٹ (AML) اور دہشت گردی کی مالی اعانت کی فہرست (CTF) سے عراق کو خارج کیے جانے کا اقدام تعاون اور سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔ تاہم انہوں نے اس فیصلے کی وجہ ظاہر نہیں کی۔ دوسری جانب مصطفیٰ الخزیمی کا کہنا تھا کہ ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ ہماری موثر سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم عراق کا کھویا ہوا وقار واپس لائیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں فہرست میں عراق کا نام جولائی 2016 میں شامل کیا گیا تھا جبکہ عراقی وزیر اعظم اس سے قبل بھی یورپی یونین سے نام خارج کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 972924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972924/منی-لانڈرنگ-والے-ممالک-کی-فہرست-سے-عراق-کا-نام-خارج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org