0
Monday 10 Jan 2022 23:21

شیعہ علماء کونسل سندھ نے شہداء سیہون شریف کی برسی کے پروگرام کا اعلان کر دیا

شیعہ علماء کونسل سندھ نے شہداء سیہون شریف کی برسی کے پروگرام کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی نے شہدائے سانحہ سیہون شریف کی برسی کے مرکزی پروگرام کا اعلان کردیا۔ یہ اعلان انہوں نے نوابشاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس میں صوبائی مشیر سید فیاض علی شاہ، ڈویژنل صدر نوابشاہ محمد حسین چانڈیو، ضلعی صدر نوابشاہ مولانا عطاء حسین چانڈیو، مولانا محمد عالم مری اور دیگر تنظیمی کارکنان موجود تھے۔ اس موقع پر علامہ اسد اقبال زیدی نے شہداء لعل شہباز قلندر کی برسی بھرپور انداز میں منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے سیہون کی برسی کا مرکزی پروگرام ان شاء اللہ 20 فروری 2022ء بروز اتوار کو منعقد کیا جائے گا، جس سے علامہ سید ساجد علی نقوی خصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ پروگرام میں صوبے بھر سے بھرپور انداز میں علماء، خطباء، اکابرین ملت سمیت کارکنان شرکت کریں گے۔

علامہ سید اسد اقبال زیدی نے مزید کہا کہ مری میں انتظامی غفلت اور موسم کی شدت کی وجہ سے فوت ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ سمیت حکومت کی جانب سے غفلت کا مظاہرہ کیا گیا، جس کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا اور لوگ شدید موسم میں سڑکوں پر پریشانی کے عالم میں پھنسے رہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ قیمتی جانوں کے نقصان کے ذمہ دار اداروں اور افراد کا فی الفور تعین کیا جائے اور انکے خلاف قرار واقعی کارروائی کی جائے، مزید یہ کہ مستقبل میں ایسے سانحات سے بچنے کے لئے مؤثر حکمت عملی ترتیب دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 972930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش