0
Tuesday 11 Jan 2022 00:44

مری میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن مکمل، برف میں پھنسی گاڑیاں نکالنے کا کام شروع

مری میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن مکمل، برف میں پھنسی گاڑیاں نکالنے کا کام شروع
اسلام ٹائمز۔ مری میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن مکمل ہوگیا، ہزاروں سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے انتظامیہ نے سیاحوں کی گاڑیوں کو برف سے نکالنے کا عمل شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ مری ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن مکمل ہوگیا، پاک فوج اور سول اداروں نے چار روز میں مری کی تمام شاہراہوں سے برف ہٹادی، رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے کا عمل جاری ہے، دوسرے مرحلے میں سیاحوں کی برف میں دھنس جانے والی گاڑیوں کو نکالا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مری کے تمام داخلی راستے بند ہیں جس سے علاقے میں اشیائے خورد و نوش اور ادویات کی قلت پیدا ہورہی ہے، مری کے دیہی علاقوں میں پانچ روز سے بجلی بھی منقطع ہے۔

انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مری کو سیاحوں کے لیے تاحکم ثانی بند کیا ہے، مری کھولنے سے پہلے گرینڈ پلان ترتیب دیا جائے گا جس پر سیاح اور انتظامیہ عمل درآمد کریں گے۔دریں اثنا محکمہ موسمیات نے مری اور گلیات میں ایک بار پھر برفباری کی پیش گوئی کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 972945
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش