0
Tuesday 11 Jan 2022 10:45

امریکا اور روس کے درمیان جنیوا میں مذاکرات کا اختتام

امریکا اور روس کے درمیان جنیوا میں مذاکرات کا اختتام
اسلام ٹائمز۔ یوکرین تنازع پر امریکا اور روس کے درمیان جنیوا میں مذاکرات کا اختتام ہو گیا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین اور روسی ہم منصب  سرگئی ریابکوف کے درمیان ملاقات تقریباً 8 گھنٹے تک جاری رہی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جنیوا میں دونوں ممالک کے حکام کی ملاقات کے بعد روس نے امریکا کو کہا ہے کہ اس کا یوکرین پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ دونوں فریقین نے کشیدگی کم کرنے کی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین نے کہا ہے کہ امریکا نے روسی وفد کے ساتھ 8 گھنٹے تک واضح اور فیصلہ کن بات چیت کی جبکہ دو طرفہ امور پر مزید تفصیلی بات چیت کیلئے جلد ہی دوبارہ ملاقات کیلئے امریکا تیار ہے۔ دوسری جانب روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے امریکا کے ساتھ ہونے والے سکیورٹی مذاکرات کو پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک پیش رفت اور سمجھوتے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو اور یورپی گروپ سے ملاقاتوں کے بعد امریکا سے بات چیت جاری رکھنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

سرگئی ریابکوف نے مزیدکہا کہ روس اور امریکا کے درمیان معاہدے کی بنیاد موجود ہے لیکن واشنگٹن کو تصادم کے خطرات کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روس کی یوکرین کو نیٹو رکنیت نہ ملنے کی خواہش سے متعلق امریکا روس مزاکرات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کا ردعمل فوجی تکنیکی نوعیت کا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 972991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش