QR CodeQR Code

پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ، ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کو شامل کرنے کا فیصلہ

11 Jan 2022 11:23

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف سارے کارڈز موجود ہیں، ہم عوام کے پاس جا رہے ہیں، ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کے خلاف لانگ مارچ سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔ پی پی نے ہم خیال اپوزیشن جماعتوں کو حکومت کے خلاف لانگ مارچ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور27 فروری کو ہونے والے لانگ مارچ میں دیگر جماعتوں کو شامل کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کے خلاف سارے کارڈز موجود ہیں، ہم عوام کے پاس جا رہے ہیں، ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہو گی اور سب کو اسلام آباد پہنچنا پڑے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ اگر تمام اپوزیشن جماعتیں پیپلز پارٹی کی 27 فروری کی تاریخ پر متفق ہو گئیں تو بہتر ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 972995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/972995/پیپلزپارٹی-کا-لانگ-مارچ-ہم-خیال-اپوزیشن-جماعتوں-کو-شامل-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org