اسلام ٹائمز۔ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا۔ شمالی کوریا کا 6 روز میں یہ دوسرا میزائل تجربہ ہے۔ جنوبی کوریا کے فوجی حکام کے مطابق شمالی کوریا نے منگل کی صبح میزائل کا تجربہ کیا۔ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو زمین سے مشرقی سمندر کی جانب لانچ کیا گیا۔ جاپان کے کوسٹ گارڈز نے بھی فائر کی گئی بیلسٹک میزائل جیسی چیز کی تصدیق کی ہے۔ شمالی کوریا کا 6 روز کے دوران بیلسٹک میزائل کا یہ دوسرا تجربہ ہے۔ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے عالمی تنقید کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملکی دفاع مزید مضبوط بنانے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی مشن برائے اقوام متحدہ جس میں امریکا، فرانس، آئرلینڈ، جاپان، برطانیہ اورالبانیہ شامل ہیں نے گزشتہ ہفتے کئے گئے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی تھی۔