0
Tuesday 11 Jan 2022 16:06

پنجاب پولیس کے اینٹی رائٹ ونگ کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ

پنجاب پولیس کے اینٹی رائٹ ونگ کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کے مارچ کو روکنے میں ناکام پولیس کے اینٹی رائٹ ونگ کو مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ فورس میں مزید 14 ہزار جوانوں کو شامل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ جوان پنجاب کانسٹیبلر سے لئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی جی پنجاب پولیس نے اینٹی رائٹ فورس کی تعداد بڑھا کر ٹریننگ کیلئے چوہنگ میں مخصوص ٹریننگ سکول بھی قائم کر دیا ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام اضلاع سے 14 ہزار جوانوں کو انٹی رائٹ فورس کا حصہ بنایا جائے گا، تاکہ امن عامہ کی صورتحال سے بہتر طریقہ سے نمٹا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے مارچ کو روکنے میں پولیس کی ناقص کارکردگی کے بعد احتجاجوں، مظاہروں اور دھرنوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مخصوص اینٹی رائٹ فورس کی تعداد 14 ہزار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت دیگر اضلاع کی 10 ہزار نفری کو تربیت دی جائے گی، جبکہ 4 ہزار پنجاب کانسٹیبلری کے جوان انٹی رائٹ فورس کا حصہ بنیں گے، جو کہ مختلف سکیورٹی ڈیوٹیوں کا حصہ ہوں گے۔ اینٹی رائٹ کورس کیلئے 50 سال کم عمر کے افسران و اہلکاروں کو تربیت دی جائے گی جبکہ 50 سال سے زائد افسران و اہلکار اس فورس کا حصہ نہیں ہونگے اور اس کیلئے مخصوص بھرتیاں بھی کی جائیں گی۔ پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں تربیت کیلئے پولیس پبلک آرڈر کے نام سے مخصوص سکول بھی قائم کر دیا گیا ہے۔ ایس پی رینک کا افسر ٹریننگ سکول کا سربراہ ہوگا۔ اینٹی رائٹ کورسز مرحلہ وار سارا سال جاری رہیں گے۔ پولیس پبلک آرڈر سکول میں تربیت دینے والے ماسٹر ٹرینر دیگر اضلاع مین ٹریننگ بھی دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 973028
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش