QR CodeQR Code

نون لیگ اور پیپلز پارٹی سانحہ مری پر سیاست چمکا رہی ہے، حسان خاور

11 Jan 2022 16:40

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ شہباز شریف پہلے ماڈل ٹاؤن کے شہداء کا حساب دیں پھر سانحہ مری پر دوکانداری کریں۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور کا اپوزیشن کی تنقید کے جواب میں کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کے 14 شہداء کے لواحقین آج بھی شہباز شریف سے انصاف مانگ رہے ہیں، تھر میں بلک بلک کر دم توڑنے والے معصوم بچے بلاول سے اپنا قصور پوچھتے ہیں، پیپلز پارٹی عرصہ دراز سے سندھ پر حکومت کرتی آرہی ہے، لیکن تھر میں معصوم بچے علاج کے بغیر آج بھی مر رہے ہیں اور یہ لوگ کس منہ سے مری میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی بات کرتے ہیں۔

حسان خاور کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں تک پنجاب پر حکمرانی کرنے والے شریف خاندان نے مری میں اداروں کو مضبوط بنانے کیلئے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر مری کے واقعہ کی غیر جانبدارانہ انکوائری شروع ہوچکی ہے۔ پوری قوم جانتی ہے کہ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی، یہ سانحہ مری پر بھی سیاسی دوکانداری چمکا رہے ہیں، شہباز شریف پہلے ماڈل ٹاؤن میں 14 معصوم جانوں کے قتل کا حساب دیں۔


خبر کا کوڈ: 973037

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973037/نون-لیگ-اور-پیپلز-پارٹی-سانحہ-مری-پر-سیاست-چمکا-رہی-ہے-حسان-خاور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org