0
Tuesday 11 Jan 2022 19:55

بھارت میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 152.89 کروڑ سے متجاوز

بھارت میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 152.89 کروڑ سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 92 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی مجموعی ویکسینیشن 152.89 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 90 لاکھ 7 ہزار 700 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 152 کروڑ 89 لاکھ 70 ہزار 294 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ وائرس کے ایک لاکھ 68 ہزار 63 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد آٹھ لاکھ 21 ہزار 446 ہوگئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 2.29 فیصد ہے۔ یومیہ کیسز کی شرح 10.64 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت کی 28 ریاستوں میں 4461 افراد کووڈ کی نئی شکل اومیکرون سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 1247 مہاراشٹرا میں، 645 راجستھان میں اور 546 دہلی میں ہیں۔ اومیکرون سے 1711 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں 69959 لوگوں کو کووڈ سے شفایاب ہوئے ہیں۔ اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 45 لاکھ 70 ہزار 131 لوگ کووڈ سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور یہ شرح 96.36 فیصد ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 15 لاکھ 79 ہزار 928 کووڈ ٹسٹ کئے گئے ہیں اور اب تک کل 69 کروڑ 31 لاکھ 55 ہزار 280 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 973049
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش