0
Tuesday 11 Jan 2022 19:53

عوام سماج وادی پارٹی کو بی جے پی کا متبادل سمجھتے ہیں، اکھلیش یادو

عوام سماج وادی پارٹی کو بی جے پی کا متبادل سمجھتے ہیں، اکھلیش یادو
اسلام ٹائمز۔ سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ عوام سماج وادی پارٹی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا متبادل سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار عوام بی جے پی کو ہٹا کر سماج وادی پارٹی کی حکومت لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت بننے پر 300 یونٹ بجلی مفت دی جائے گی، طلباء اور نوجوانوں کو پہلے کی طرح لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے، تعلیم اور روزگار کا بندوبست ہوگا۔ اکھلیش یادو آج لکھنؤ میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں بڑی تعداد میں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی تمام طبقات کو ساتھ لے کر چل رہی ہے۔ سماج وادی پارٹی نے علاقائی پارٹیوں کے ساتھ اتحاد کیا ہے، اس بار عوام پرانے ایشوز پر ووٹ نہیں دیں گے۔ سماج وادی پارٹی پچھلے دو سال سے انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام کارکنوں کو ٹریننگ دی گئی ہے کہ اپنے کام کو عوام تک کیسے پہنچانا ہے۔

سماج وادی پارٹی کے صدر نے کہا کہ بی جے پی نے کسان اور نوجوانوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کسان کی آمدنی آدھی اور مہنگائی دوگنی ہوگئی ہے، بی جے پی لیڈر کسان، نوجوانوں کا نام نہیں لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے کسانوں کو مشکل میں ڈالنے اور انہیں برباد کرنے کے لئے تین زرعی قوانین لائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جن کسانوں کو بی جے پی نے دہشتگرد کہا تھا، اب ووٹ کے لئے ان کی پوجا کر رہے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی کا ہر وعدہ جھوٹا نکلا۔ سماج وادی پارٹی نے ہمیشہ خواتین کو عزت دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 973052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش