0
Tuesday 11 Jan 2022 20:48

مری، سڑک پہ برف پھیلا کر مصنوعی پھسلن بنانیوالے نوسر باز گرفتار

مری، سڑک پہ برف پھیلا کر مصنوعی پھسلن بنانیوالے نوسر باز گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مری میں سڑک پہ برف پھینکنے اور سیاحوں کو مصنوعی پھسلن میں پھنسا کر پیسے بٹورنے والا ملزم ثاقب عباسی کو گرفتار کر لیا ہے۔ سانحہ مری کے دوران بھوربن روڈ پر بیلچوں سے برف پھینک کر سیاحوں کی گاڑیاں مصنوعی پھسلن میں پھنسا کر پیسے بٹورنے والا ملزم ثاقب عباسی کو راولپنڈی پولیس نے گرفتار کیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق مری میں سڑک پر برف پھینک کر سیاحوں سے مدد کے بہانے رقم بٹورنے والا ملزم ثاقب عباسی کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم ثاقب عباسی کے زیرِ استعمال جیپ بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر سڑک پر برف بکھیرتا اور جب کسی سیاح کی گاڑی پھنس جاتی تو جیپ سے ٹوہ کر کے نکالنے کا بھاری معاوضہ لیتا تھا، سیاحوں کی شکایات سامنے آنے پر سی پی او ساجد کیانی نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ سی پی او ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، سیاحوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھانے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے۔ یاد رہے کہ ثاقب عباسی سڑک پہ برف پھیلا کر مصنوعی پھسلن بناتا، پھر سیاحوں کی گاڑیاں سلپ ہونے کے بعد انہیں اپنی پرانی جیب سے ٹوہ چین کرکے اس پھسلن سے نکالتا اور سیاحوں سے ہزاروں روپے بٹورتا۔ پیسے نہ دینے یا کم دینے والے سیاحوں پہ ساتھیوں کے ساتھ ملکر تشدد کرتا۔
خبر کا کوڈ : 973056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش