0
Tuesday 11 Jan 2022 21:32

سابق رکن جی بی اسمبلی جاوید حسین کا نون لیگ میں شمولیت کا اعلان

سابق رکن جی بی اسمبلی جاوید حسین کا نون لیگ میں شمولیت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنماء و سابق رکن جی بی اسمبلی جاوید حسین نے نون لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ ایک انٹرویو میں سابق رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے نگر کو نظر انداز کیا۔ نگر کے لوگوں نے ہمیشہ پی پی کا ساتھ دیا، لیکن بدلے میں پی پی نے نگر کو نظرانداز کیا، جس کی واضح مثال کونسل الیکشن ہے۔ کونسل میں نگر کو دیوار سے لگا کر جیالوں کو مایوس کیا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی نون لیگ میں شمولیت کے موقع پر نون لیگ کے مرکزی رہنماء بھی موجود ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 973063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش