QR CodeQR Code

خود کو بڑا ایماندار کہنے والا فارن فنڈنگ میں بے نقاب ہوگیا ہے، خورشید شاہ

11 Jan 2022 22:03

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا اپنا اور ساتھیوں کا احتساب کرونگا، عمران نیازی نے سات سال تک فارن فنڈنگ کیس کو سپریم کورٹ میں لٹکا رکھا تھا، کن لوگوں اور اداروں نے عمران کو فنڈز دیا تھا الیکشن کو اوپن بتانا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ خود کو بڑا ایماندار کہنے والا فارن فنڈنگ میں بے نقاب ہوگیا ہے، عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس کے بعد مزید سیاست نہیں کرنی چاہیئے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کہتا تھا اپنا اور ساتھیوں کا احتساب کرونگا، عمران نیازی نے سات سال تک فارن فنڈنگ کیس کو سپریم کورٹ میں لٹکا رکھا تھا، کن لوگوں اور اداروں نے عمران کو فنڈز دیا تھا الیکشن کو اوپن بتانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتیں فارن فنڈز کا احساب دینے کے لئے تیار ہے، منی بجٹ کسی کو خوش کرنے کے لئے لایا جا رہا ہے، منی بجٹ پاکستان کے عوام کو دبانے کے لئے لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مقروض کیا جا رہا ہے، تین سالوں میں حکومت نے 19 ہزار بلین قرض لیا، موجودہ حکومت اور وزیراعظم جرم کررہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 973075

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973075/خود-کو-بڑا-ایماندار-کہنے-والا-فارن-فنڈنگ-میں-بے-نقاب-ہوگیا-ہے-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org