0
Tuesday 11 Jan 2022 22:49

سانحہ مری دلخراش اور افسوسناک ہے تمام ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جماعت اہلسنت

سانحہ مری دلخراش اور افسوسناک ہے تمام ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، جماعت اہلسنت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنت اور تنظیم آئمہ مساجد کے رہنماوں نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ ملک بھر میں چاروں خلفا راشدین کے ایام وصال و شہادت سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کیا جائے اور پنجاب اسمبلی میں حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم وفات سرکاری سطح منانے کے سلسلے میں پیش کی جانے والی قرارداد کو جلد از جلد منظور کیا جائے، تنظیم آئمہ مساجد کے زیراہتمام 26 جنوری ایک بجے دن رضا ہال میں سالانہ تاجدار صداقت کانفرنس ہوگی، جبکہ ادارہ تبلیغ اہل سنت کے زیراہتمام 58 سالہ تین روزہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی یاد میں اجتماعات ہونگے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ مری کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت کے ناظم اعلی علامہ محمد فاروق خان سعیدی، مہتم جامعہ غوثیہ ہدایت القرآن مفتی محمد عثمان پسروری، تنظیم آئمہ مساجد کے صدر علامہ قاضی محمد بشیر گولڑوی، ناظم اعلی ڈاکٹر ارشد بلوچ، پیر سید فیض الحسن گیلانی، علامہ قاری محمد امان اللہ مہرروی، قاری مطیع الرسول سعیدی، علامہ قاری رمضان چشتی، ملک مختار احمد راٹھور نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے اور بین المسالک ہم آہنگی کے لیے چاروں خلفائے راشدین کے ایام وصال منانا وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ مری ایک دلخراش اور افسوسناک واقعہ ہے، اس کے تمام ذمہ دران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر علامہ مظہر سعید کاظمی، مرکزی ناظم اعلی پیر خالد سلطان قادری کی ہدایت پر جماعت اہلسنت کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمزہ مصطفائی کی قیادت میں سید رضا المصطفی بخاری اور امجد ارباب عباسی پر مشتمل کمیٹی مری میں ریلیف کے کاموں میں مصروف ہے، جماعت اہلسنت کا کیمپ جاری رہے گا، ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ مری کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے اور سرائیکی بیلٹ کی واحد سیاحت گاہ فورٹ منرو کی ترقی کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔

 انہوں نے کہا کہ تنظیم آئمہ مساجد، جماعت اہلسنت کے زیراہتمام عظیم الشان تاجدار صداقت کانفرنس سے علامہ حامد سعید کاظمی اور دیگر قائدین خطاب کریں گے، اسی طرح ادارہ تبلیغ اہل سنت پاکستان کے زیراہتمام 58 سالہ خلیفہ اول جانشین رسول کی یاد میں تین روزہ اجتماعات محلہ جال شیخ موسی اندرون پاک گیٹ میں منعقد ہونگے جس سے ملک بھر سے ممتاز علما و مشائخ، دانشور شرکت اور خطاب کریں گے۔

 
خبر کا کوڈ : 973082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش