QR CodeQR Code

امریکہ اپنے گھناؤنے سیاسی اہداف کیلئے لبنانیوں کو بھوک دینا چاہتا، شیخ دعموش

11 Jan 2022 22:53

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے نائب سربراہ ایگزیکٹو کونسل نے تاکید کی ہے کہ امریکہ لبنانی پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کرنا اور لبنانی پارلیمنٹ کو مزاحمتی محاذ کیخلاف ایک مورچے میں بدلنا چاہتا ہے جبکہ وہ اس مقصد کے حصول کیلئے لبنان میں قحط لانا چاہتا ہے


اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے نائب سربراہ ایگزیکٹو کونسل شیخ دعموش نے تاکید کی ہے کہ امریکی حکومت لبنان میں اپنے گھناؤنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے لبنان میں قحط لانا چاہتی ہے۔ شہر قانا میں منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ دعموش نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ڈالا جانے والا دباؤ شوم سیاسی و انتخاباتی مقاصد کی خاطر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پارلیمنٹ میں اکثریت حاصل کر کے اسے لبنانی مزاحمتی محاذ کے خلاف مورچے میں بدلنا اور ملک میں مزاحمتی محاذ کو کمزور بنانا چاہتا ہے۔

عرب چینل المنار کے مطابق حزب اللہ لبنان کے مرکزی رہنماء نے لبنانی عوام کو نصیحت کی کہ وہ امریکی حکومت سے کوئی توقع نہ رکھیں کیونکہ امریکی نہ صرف لبنان کو کچھ بھی دینے والے نہیں بلکہ وہ اپنے گھناؤنے مقاصد کا حصول اور لبنان سمیت پورے خطے میں جاری اپنے مذموم منصوبوں کے مقابلے میں لبنانی عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے خطاب کے آخر میں لبنانی مزاحمتی محاذ اور حزب اللہ کے ساتھ سعودی شاہی رژیم کی کھلی دشمنی کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ یہ اس باوقار لبنانی عوام کی عظیم جمعیت کے ساتھ دشمنی ہے کہ جس نے اپنے مزاحمتی محاذ کی بھرپور حمایت، اپنی سرزمینوں کی آزادی اور لبنان عوام کے دفاع میں تاحال ہزاروں شہید پیش کئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 973085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973085/امریکہ-اپنے-گھناؤنے-سیاسی-اہداف-کیلئے-لبنانیوں-کو-بھوک-دینا-چاہتا-شیخ-دعموش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org