QR CodeQR Code

سانحہ مری اور سندھ میں کھاد کے بحران نے حکمرانوں کی نااہلی عیاں کر دی، جماعت اسلامی

11 Jan 2022 23:13

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا کہ عوام ملک میں حقیقی تبدیلی اور ریاست مدینہ طرز حکومت کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، ذمہ داران بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ سانحہ مری اور سندھ میں کھاد کے بحران نے حکمرانوں کی نااہلی کو عیاں کرکے رکھ دیا ہے، عوام ملک میں حقیقی تبدیلی اور ریاست مدینہ طرز حکومت کے قیام کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، جماعت اسلامی گورگھ ہل کی ترقی سمیت سندھ کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی، ذمہ داران بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دادو میں جماعت اسلامی کے ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ امیر صوبہ نے دادو پریس کلب کا دورہ کیا، پریس کلب کے صدر صابر حسین بھنڈ نے استقبال کیا۔ قبل ازیں امیر صوبہ محمد حسین محنتی کا سہیون شریف پہنچنے پر بھی مقامی امیر عبدالغنی بزدار کی قیادت میں استقبال کیا گیا اور موٹر سائیکل و کاروں کے جلوس میں گوٹھ بنگل خان بزدار لایا گیا، جہاں پر امیر صوبہ کو مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے سندھ کا ثقافتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی گئی۔ محمد حسین محنتی نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک انقلابی و عالمگیر تحریک ہے، ہم لوگوں کی دنیا کے ساتھ آخرت بھی ٹھیک کرنے کی جدوجہد کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 973090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973090/سانحہ-مری-اور-سندھ-میں-کھاد-کے-بحران-نے-حکمرانوں-کی-نااہلی-عیاں-کر-دی-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org