0
Tuesday 11 Jan 2022 23:23

کراچی، جماعت اسلامی کا بلدیاتی قانون کیخلاف دھرنا جاری، اہم مقامات پر بھی احتجاج

کراچی، جماعت اسلامی کا بلدیاتی قانون کیخلاف دھرنا جاری، اہم مقامات پر بھی احتجاج
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے تحت سندھ حکومت کے بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے جاری دھرنے کے بارہویں روز دھرنوں میں عوامی شرکت اور جوش و خروش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پاور ہاؤس چورنگی، نارتھ کراچی، فائیو اسٹار چورنگی، نارتھ ناظم آباد اور دیگر مقامات پر دھرنے دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی، سخی حسن، نارتھ ناظم آباد، بورڈ آفس، ضلع وسطی اور شمالی کے مختلف علاقوں سے قافلے اور جلوس دھرنا دیتے اور احتجاج کرتے ہوئے مرکزی دھرنے کے مقام سندھ اسمبلی پہنچے، شہر بھر سے بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی۔ حیدرآباد سے آنے والے وفود، متحدہ علماء محاذ کے عہدیداران، خواتین، وکلاء، تاجر تنظیموں و ایسوسی ایشنز کے عہدیداران و دیگر وفود نے بھی شرکت کی اور دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کے بارہویں روز میڈیا سے گفتگو اور خواتین سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنے کے شرکاء بالخصوص خواتین میں آئے روز اضافہ ہو رہا ہے، دھرنے میں خواتین کی شرکت نیا سیاسی کلچر ہے، ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو بڑی تعداد میں دھرنے میں پہنچنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کراچی اپنی اصل شناخت کی طرف لوٹ رہا ہے، پیپلز پارٹی کے وزراء ہمارے پاس آئے، انہوں نے بلدیاتی قانون میں ترامیم کی یقین دہانی کروائی، 2 دن گزر گئے ہیں، لیکن حکومتی مذاکراتی کمیٹی طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہے، ہم نے ان سے ایک ہی بات کی کہ جب تک عملی اقدامات نہیں ہوں گے، دھرنا جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 973092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش