QR CodeQR Code

کراچی کو چائنہ کٹنگ میں بیچ دینے والے مصطفیٰ کمال اردو بولنے والوں کے دشمن ہیں، مسرور احسن

11 Jan 2022 23:36

ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ اب لسانی سیاست ہم اردو بولنے والوں کو قبول نہیں، پورا کراچی جانتا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے کس کی آشیرواد سے سیاسی جماعت بنائی، باشعور اردو بولنے والوں کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ضلع وسطی کے صدر سابق سینیٹر سید مسرور احسن نے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کو چائنہ کٹنگ میں بیچ دینے والے مصطفیٰ کمال اردو بولنے والوں کے دشمن ہیں۔ مسرور احسن نے کہا کہ مصطفیٰ کمال جیسے لوگوں نے کراچی کا بیڑہ غرق کردیا، اب لسانی سیاست ہم اردو بولنے والوں کو قبول نہیں، قتل سے لے کر زمینوں پر قبضوں تک کے الزامات مصطفیٰ کمال کے کریڈٹ پر ہیں۔

مسرور احسن نے کہا کہ پورا کراچی جانتا ہے کہ مصطفیٰ کمال نے کس کی آشیرواد سے سیاسی جماعت بنائی، باشعور اردو بولنے والوں کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا، این اے 253 کے عام انتخابات اور این اے 249 کے ضمنی انتخابات میں چوتھی پوزیشن پر آنے والے مصطفیٰ کمال کس منہ سے کراچی کے مینڈیٹ کی بات کرتے ہیں؟۔


خبر کا کوڈ: 973094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973094/کراچی-کو-چائنہ-کٹنگ-میں-بیچ-دینے-والے-مصطفی-کمال-اردو-بولنے-والوں-کے-دشمن-ہیں-مسرور-احسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org