0
Tuesday 11 Jan 2022 23:41

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی وفد کی چنیوٹ آمد، علماء و طلباء سے ملاقات

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی وفد کی چنیوٹ آمد، علماء و طلباء سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے وفد کے ہمراہ چنیوٹ میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، آرگنائزر وسطی پنجاب علامہ حسین عسکری نقوی شامل تھے۔ بعدازاں مرکزی وفد نے علامہ قاضی غلام مرتضیٰ کے صاحبزادے علامہ علی رضا اور دیگر علمائے کرام سے ملاقات کی اور قاضی مرتضی مرحوم کی ملت جعفریہ کے لیے دینی، علمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم و مغفور نے اپنی زندگی نئی نسل کی دینی اور علمی آبیاری کے لیے وقف کر رکھی تھی اور اس ضمن میں قلیل عرصے میں دینی مدرسے، ٹیکنکل کالج سمیت دیگر اداروں کا قیام عمل میں لا کر نئی نسل کو دین کے ساتھ دنیاوی تقاضے سے ہم آہنگ کیا۔ انہوں دعا کی کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ان کی خدمات قبول فرمائے، انہوں نے مرحوم و مغفور کی بلندی درجات کی بھی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 973096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش