QR CodeQR Code

ٹی ٹی پی کے دہشتگرد خراسانی کی ہلاکت سر پر کلہاڑی کے وار سے ہوئی

11 Jan 2022 23:50

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے کمانڈر محمد خراسانی کی ہلاکت کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کے حلقوں میں بوکھلاہٹ ہے، کالعدم ٹی ٹی پی پریشان ہے کہ کیسے اس کے ٹھکانوں میں گھس کر کارروائی ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر محمد خراسانی کی ہلاکت سر پر کلہاڑی کے وار سے ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے کمانڈر محمد خراسانی کی ہلاکت کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کے حلقوں میں بوکھلاہٹ ہے، کالعدم ٹی ٹی پی پریشان ہے کہ کیسے اس کے ٹھکانوں میں گھس کر کارروائی ہوئی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد خراسانی کے بعد دیگر ٹی ٹی کے اہم کمانڈروں پر بھی حملوں کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق محمد خراسانی کی ہلاکت کے بعد ٹی ٹی پی خاصی حیران ہے، ٹی ٹی پی کے دیگر کمانڈروں پر بھی حملے کیے گئے ہیں لیکن اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹی پی کے ننگرہار اور کنڑ میں محفوظ ٹھکانے موجود ہیں۔

محمد خراسانی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی تھی جس کے بعد افغان طالبان کے رہنماؤں کو دیکھا گیا تھا، دہشت گرد محمد خراسانی تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان تھا، اور اس کا اصل نام خالد بلتی تھا، محمد خراسانی میرانشاہ میں دہشت گردی کا مرکز چلا رہا تھا۔ آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیا تھا، وہ شاہد اللہ شاہد کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا تھا۔ محمد خراسانی معصوم عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا، وہ ٹی ٹی پی کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں مصروف تھا۔


خبر کا کوڈ: 973098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973098/ٹی-پی-کے-دہشتگرد-خراسانی-کی-ہلاکت-سر-پر-کلہاڑی-وار-سے-ہوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org