0
Wednesday 12 Jan 2022 00:51

قازقستان سے روسی اتحادی فوج کا انخلاء 2 دن بعد شروع ہوگا، قازقی صدر

قازقستان سے روسی اتحادی فوج کا انخلاء 2 دن بعد شروع ہوگا، قازقی صدر
اسلام ٹائمز۔ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف نے کہا ہے کہ ملک میں اپنے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے بعد روسی اتحادی فوج کا انخلا دو دن بعد شروع ہوجائے گا۔ قازقستان کو اپنی 30 سالہ آزادی کی تاریخ میں اب تک کی بدترین عوامی سطح پر بدامنی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ ہفتے صدر کی جانب سے کی گئی اپیل پر روسی اتحادی فوج CSTO تعینات کی گئی تھی۔ سی ایس ٹی او 6 سابق سویت ریاستوں کا فوجی اتحاد ہے۔ فیول کی قیمتوں میں اضافے پر ملک بھر میں پرتشدد احتجاج بھوٹ پڑے تھے جس میں اب تک درجنوں شہری اور سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ملک کے پرانے دارالحکومت الماتی میں سرکاری عمارتوں کو نذرِ آتش اور ائیرپورٹ پر قبضہ بھی کیا گیا تھا۔

انہی حالات پر قابو پانے کیلئے قاسم جومارت نے روسی اتحادی فوج سے مدد کا مطالبہ کیا تھا۔ صدر کا کہنا تھا کہ مظاہروں کے پیچھے خارجی ذرائع سے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حالات پر قابو نہیں پایا جاتا تو الماتی ہاتھ سے جانے کا خدشہ تھا اور ملکی حالات اور بدتر ہوجاتے۔ قاسم جومارت نے کہا کہ فوج کے انخلاء کا عمل 10 دن سے پہلے پہلے مکمل ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 973107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش