0
Wednesday 12 Jan 2022 01:23

پاکستان اب بھی دنیا کے بہت سے ممالک سے سستا ہے، عمران خان

پاکستان اب بھی دنیا کے بہت سے ممالک سے سستا ہے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھی بھی دنیا کے بہت سے ممالک سے سستا ملک ہے، ہم پیاز اور ٹماٹر بیچ کر خوشحال نہیں ہوسکتے۔ انٹرنیشنل چیمبرز کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں ہے، امریکا اور برطانیہ میں مہنگائی کی وجہ سے حکومتوں پر تنقید ہو رہی ہے، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت بھارت اور بنگلادیش سے کم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ برآمدات نہیں بڑھائیں گے تو آئی ایم ایف میں پھنس جائیں گے، محصولات میں اضافے کے لیے ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دینا ہوگا، پاکستانی دنیا میں سب سے کم ٹیکس دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر صدی میں بڑا بحران آتا ہے، ہمارے دور میں کورونا آگیا، دوست ممالک فنڈز نہ دیتے تو ہم نے ڈیفالٹ کر جانا تھا، کورونا میں جو فیصلے میں نے کیے، وہ آج بورس جانسن انگلینڈ میں کر رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بنانا ریپبلکس میں وسائل کی کمی نہیں ہوتی، وہاں قانون نہیں ہوتا، ہماری جنگ قانون کی بالادستی قائم کرنے کی ہے، ملک میں انصاف نہیں ہوتا، اس کی بڑی وجہ کرپشن ہے، مافیاز نہیں چاہتے ملک میں قانون کی بالادستی ہو، قانون کی بالادستی کی جنگ صرف عمران خان نے نہیں سب نے لڑنی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صنعتیں لگانے کے لیے زمین لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے، زمینوں کو لیز کرکے سستے داموں انڈسٹریز کو دی جائیں گی، انڈسٹری کے لیے زمین لیز پر حاصل کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 973109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش