QR CodeQR Code

ایس یو سی پاکستان کے مرکزی وفد کا دورہ جھنگ، علماء و عمائدین سے ملاقات

12 Jan 2022 01:25

جھنگ پہنچنے پر مرکزی وفد کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، ایس یو سی کے مرکزی وفد نے مدرسہ امام سجاد علیہ السلام میں علمائے کرام، طلاب اور عمائدین شہر سے ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کا مرکزی وفد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی کی قیادت میں جھنگ پہنچ گیا، وفد میں مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، آرگنائزر وسطی پنجاب علامہ حسین عسکری نقوی شامل تھے۔ جھنگ پہنچنے پر مرکزی وفد کا پُرتپاک استقبال کیا گیا، ایس یو سی کے مرکزی وفد نے مدرسہ امام سجاد علیہ السلام میں علمائے کرام، طلاب اور عمائدین شہر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ضلع بھر سے علمائے کرام کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے شیعہ علماء کونسل کے مرکزی وفد کا جھنگ میں پُرتپاک استقبال کیا۔ واضح رہے کہ ایس یو سی کا مرکزی وفد جنوبی پنجاب کے بعد وسطی پنجاب کے دورے پر ہے، جو فیصل آباد اور چنیوٹ کے بعد جھنگ پہنچا ہے، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی قائدین جہاں عوامی رابطہ مہم کر رہے ہیں، وہیں تنظیم سازی پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 973111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973111/ایس-یو-سی-پاکستان-کے-مرکزی-وفد-کا-دورہ-جھنگ-علماء-عمائدین-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org