QR CodeQR Code

کرپٹو کرنسی فراڈ کی تحقیقات، پاکستان نے امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کرلیں

12 Jan 2022 01:33

بائننس نے ایف آئی اے سائبر کرائم کے ساتھ تحقیقات کے لئے دو رکنی ٹیم نامزد کردی ہے۔ ٹیم ارکان امریکی محکمہ خزانہ کے سابق تفتیش کار اور کرپٹو کرنسی کی تحقیقات میں مہارت رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کرپٹو کرنسی میں پاکستانیوں سے ہونے والے اربوں روپے کے فراڈ کی تحقیقات میں ایف آئی اے کو امریکی محکمہ خزانہ کے سابق تفتیش کار اور کرپٹو کرنسی کی تحقیقات میں مہارت رکھنے والوں کی معاونت حاصل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کرپٹو کرنسی ایکسچینج بائننس سے منسلک جعلی 11 آن لائن ایپس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آگئی ہے۔ سربراہ ایف آئی اے سائیبر کرائم سندھ زون عمران ریاض نے ٹویٹ میں بتایا کہ بائننس نے ایف آئی اے سائبر کرائم سندھ سے رابطہ کیا ہے۔ جمعہ کی رات ایک ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا جبکہ ہفتہ کو ای میل پر رابطہ ہوا۔بائننس نے مالیاتی اسکینڈل کی تحقیقات کے حوالے سے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ بائننس نے ایف آئی اے سائبر کرائم کے ساتھ تحقیقات کے لئے دو رکنی ٹیم نامزد کردی ہے۔ ٹیم ارکان امریکی محکمہ خزانہ کے سابق تفتیش کار اور کرپٹو کرنسی کی تحقیقات میں مہارت رکھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 973112

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973112/کرپٹو-کرنسی-فراڈ-کی-تحقیقات-پاکستان-نے-امریکی-ماہرین-خدمات-حاصل-کرلیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org