QR CodeQR Code

خضدار، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں تین مبینہ دہشتگرد گرفتار

12 Jan 2022 10:32

ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے کالعدم تنظیم کے رکن ظفر علی اور اس کے دو دیگر ساتھیوں کی ساسول روڈ خضدار پر موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔


اسلام ٹائمز۔ خضدار میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران تین مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد کر لیا۔ ترجمان محکمہ انسداد دہشتگردی بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی کی ٹیم نے کالعدم تنظیم کے رکن ظفر علی اور اس کے دو دیگر ساتھیوں کی ساسول روڈ خضدار پر موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مار کر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ایکس اینٹینا، دو ایکس ڈیٹونیٹراورپرائما کورڈ وائر برآمد کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی خضدار میں درج کردی گئی ہے جب کہ نیٹ ورک کے باقی ارکان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 973130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973130/خضدار-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-میں-تین-مبینہ-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org