QR CodeQR Code

کراچی، کورونا کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ

12 Jan 2022 10:38

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6048 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1223 مزید کیسز سامنے آئے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں کورونا کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جب کہ اومی کرون ویرینٹ کی شرح بھی خطرناک حد تک جا پہنچی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ  24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6048 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1223 مزید کیسز سامنے آئے۔ محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  20.22 فیصد ہو گئی ہے  جب کہ  شہر  بھر  میں  اومی کرون ویرینٹ کیسز کی  شرح  95  فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔ دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کی سب سے بلند شرح والے شہروں میں بھی کراچی سرفہرست ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  لاہور  میں کورونا کی شرح 7 فیصد،  راولپنڈی میں 4 فیصد سے زائد  اور اسلام آباد میں یہ شرح ساڑھے 4 فیصد رہی۔


خبر کا کوڈ: 973131

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973131/کراچی-کورونا-کے-پھیلاؤ-میں-خطرناک-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org