QR CodeQR Code

شہباز شریف کی فائل دیکھ کر بتا دیا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس نہیں بنتا، بشیر میمن

12 Jan 2022 10:44

لاہور کی سیشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشیر میمن نے کہا کہ انہیں بغیر ثبوت شریف فیملی کے ارکان پر کیسز بنانے کا کہا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کا کہنا ہے کہ انہیں بغیر ثبوت شریف فیملی کے ارکان پر کیسز بنانے کا کہا گیا۔ لاہور کی سیشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشیر میمن نے کہا کہ یہ کیس میرے سامنے آیا تھا، مجھے بھی کہا گیا تھا، شہباز شریف کی فائل دیکھ کر بتا دیا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس نہیں بنتا۔ بشیر میمن کے مطابق شہباز شریف پر جس عرب شیخ کو فائدہ دینے کا الزام عائد کیا گیا وہ اب وزیر اعظم سے ملنے جا رہا ہے، اس کی کئی وزرا کے ساتھ تصاویر بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے شریف فیملی کے خلاف کیسز بنانے کا کہا گیا، ایک انٹرویو میں جو باتیں کیں حکومت نے پرکھنے کی بجائے ان پر ہی الزامات لگا دیے۔ سابق ڈی جی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ٹرولز تنخواہ لے کر لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے ہیں۔ بشیر میمن نے ایف آئی اے کے حکام بالا سے اپیل کی کہ وہ ادارے کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائیں۔


خبر کا کوڈ: 973132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973132/شہباز-شریف-کی-فائل-دیکھ-کر-بتا-دیا-تھا-کہ-منی-لانڈرنگ-کیس-نہیں-بنتا-بشیر-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org