0
Wednesday 12 Jan 2022 10:50

کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سلامتی صورتحال پر غور

کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سلامتی صورتحال پر غور
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں 246ویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کے دوران ملک کی سکیورٹی صورتحال پر اظہار اطمینان کیا۔ کورکمانڈر کانفرنس کے شرکا کو آپریشن "ردالفساد" کی صورتحال اور کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے مری میں برفباری اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے امدادی کاموں میں مصروف دستوں کی کوششوں کو بھی سراہا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے سکیورٹی کی صورتحال بالخصوص بارڈر منیجمنٹ اور اندورنی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کے لیے ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مقررہ اہداف کو ذہن میں رکھ کر بنائی گئیں مشقوں کی مسلسل ضرورت پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 973134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش