QR CodeQR Code

جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار

12 Jan 2022 12:12

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف نے سمری منظوری کے لیے ایوان صدر بھی ارسال کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت قانون نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی سمری تیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور نئے چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کے لئے سمری تیار کرلی ہے۔ اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری وزارت قانون و انصاف نے سمری منظوری کے لیے ایوان صدر بھی ارسال کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کی منظوری دیں گے، اور ان کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد یکم فروری کو ریٹائر ہوجائیں گے، جسٹس عمر عطا بندیال بطور چیف جسٹس آف پاکستان عہدے کا حلف 2 فروری کو اٹھائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 973142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973142/جسٹس-عمر-عطا-بندیال-کی-بطور-چیف-تعیناتی-سمری-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org