QR CodeQR Code

پاکستان میں کورونا کے کیسز اور اموات میں اچانک اضافہ

12 Jan 2022 12:15

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کیلئے 44 ہزار 120 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 2074 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ اس سے قبل یومیہ 2، 3 اور 1 اموات ہو رہی تھیں جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 اموات ہوگئیں۔ اسی طرح پہلے 1300، 1600 کیسز کی تصدیق ہو رہی تھی جبکہ اب 2 ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے۔ اسی طرح مثبت کیسز کی شرح بھی دگنی ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 44 ہزار 120 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 2074 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ گذشتہ روز اس وبا نے مزید 13 افراد کی جان لے لی، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 4.70 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 628 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


خبر کا کوڈ: 973143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973143/پاکستان-میں-کورونا-کے-کیسز-اور-اموات-اچانک-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org