QR CodeQR Code

عمران نیازی ہمیں آئی ایم ایف کا غلام بنا رہے ہیں، احسن اقبال

12 Jan 2022 12:34

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے پاکستان کی مالیاتی خود مختاری کا سودا کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لیے پاکستان کی مالیاتی خود مختاری کا سودا کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تباہی کی ذمے دار پی ٹی آئی کی نااہلی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران نیازی ہمیں آئی ایم ایف کا غلام بنا رہے ہیں، حکومت کے پاس ملک چلانے کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان تقریریں اور اپوزیشن پر کیچڑ اچھالنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، یہ کہتے ہیں کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے، میں کہتا ہوں کہ معیشت نہیں عمران خان خوش حالی کے راستے پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال وزیراعظم عمران خان کے اثاثوں میں اضافہ ہوا، پوری دنیا کو کورونا وائرس نے متاثر کیا، ہمیں کورونا کے ساتھ 2018ء کے وائرس کا بھی سامنا ہے۔ مسلم لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بھارت میں افراطِ زر سنگل ہندسے میں ہے اور ہمارے یہاں ڈبل ہندسے میں ہے، ہماری معیشت کو عمران خان کی نا اہلی کا وائرس بھی لاحق ہے۔


خبر کا کوڈ: 973148

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973148/عمران-نیازی-ہمیں-ا-ئی-ایم-ایف-کا-غلام-بنا-رہے-ہیں-احسن-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org