0
Wednesday 12 Jan 2022 12:48

چین، افغانستان کے سفیر عہدہ چھوڑ کر غائب ہوگئے

چین، افغانستان کے سفیر عہدہ چھوڑ کر غائب ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ چین میں افغانستان کے سفیر جاوید احمد قائم نے ٹوئٹر پر کہا کہ انہوں نے طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد کابل سے کئی مہینوں سے تنخواہ نہ ملنے پر جنوری میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق یکم جنوری کو ٹوئٹر پر شائع کردہ ایک حوالے کے خط میں جاوید احمد قائم نے کہا کہ سفارت خانے کے بہت سے سفارت کار پہلے ہی چلے گئے ہیں اور کابل نے انہیں اگست سے تنخواہیں نہیں بھیجی ہیں۔ عہدہ چھوڑنے کے فیصلے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ اس کی ذاتی اور پیشہ ورانہ بہت سی وجوہات ہیں، لیکن میں یہاں ان کا ذکر نہیں کرنا چاہتا۔ چین کی افغانستان کے ساتھ ایک مختصر سرحد ہے اور بیجنگ نے اگست میں طالبان کی اچانک واپسی کے بعد سے ملک میں انسانی امداد بھیجی ہے۔

اپنے خط میں جاوید احمد قائم نے کہا کہ سفارت خانے میں ایک نئے شخص کو تفویض کیا گیا ہے، اس کا نام صرف "سادات" ہے۔ افغانستان کے وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس بارے میں تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا کہ جاوید احمد قائم کا جانشین کون ہوگا۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بِن نے گذشتہ روز معمول کی بریفنگ میں کہا کہ جاوید احمد قائم نے چین چھوڑ دیا ہے، یہ تفصیلات بتائے بغیر کہ وہ کب اور کہاں گئے ہیں۔ چین سمیت بین الاقوامی حکومتوں نے طالبان کی حکومت کو جائز تسلیم نہیں کیا جبکہ سخت پابندیوں نے ملک کے عوامی مالیاتی نظام کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ طالبان کی اچانک اقتدار میں واپسی نے بیرون ملک مقیم سینکڑوں افغان سفارت کاروں کو بے حال کر دیا ہے، جو اپنے خاندانوں کے ملک واپس آنے پر خوفزدہ ہیں اور بیرون ملک پناہ حاصل کرنے کے لیے بے چین ہیں۔
خبر کا کوڈ : 973164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش