QR CodeQR Code

کراچی واٹر بورڈ کا جونیئر کلرک انتہائی مطلوب دہشتگرد نکلا

12 Jan 2022 14:42

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد افتخار عرف پٹن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم ایس پی عزیز الرحمٰن شہید کے 2 بیٹوں سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار کرلیا، ملزم 2011ء سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں جونیئر کلرک کی ملازمت کر رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا جونیئر کلرک انتہائی مطلوب دہشتگرد نکلا، جسے محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے ناگن چورنگی سے گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد افتخار عرف پٹن کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم ایس پی عزیز الرحمٰن شہید کے 2 بیٹوں سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے 11 جولائی 1997ء کو گھات لگا کر ٹارگٹ کلنگ کی، حملے میں ایف آئی اے کے سب انسپکٹر کاشف عزیز اور راشد عزیز شہید ہوئے، حملے میں پولیس کانسٹیبل ارشد بیگ اور کانسٹیبل جاوید کی بھی شہادت ہوئی۔ سی ٹی ڈی حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان نے اسی روز ڈی ایس پی شہباز کے ڈرائیور راشد اللہ کو بھی شہید کیا، گرفتار ملزم 2011ء سے واٹر بورڈ میں جونیئر کلرک کی ملازمت کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 973190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973190/کراچی-واٹر-بورڈ-کا-جونیئر-کلرک-انتہائی-مطلوب-دہشتگرد-نکلا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org