QR CodeQR Code

بھارت میں ایک دن میں 1 لاکھ 94 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

12 Jan 2022 19:03

بھارت میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 35875790 ہوگئی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 442 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جسکے بعد مرنے والوں کی کُل تعداد 484231 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا کیسز 2 لاکھ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک لاکھ 94 ہزار 720 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں کورونا متاثرین کی کُل تعداد 35875790 ہوگئی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 442 افراد کی موت ہوئی ہے۔ جس کے بعد مرنے والوں کی کُل تعداد 484231 ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی کل تعداد 9 لاکھ 55 ہزار 319 ہوگئی ہے۔ یہ معلومات منگل کو مرکزی وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار میں دی گئی ہے۔ وزارت صحت کے مطابق بھارت میں اومیکرون کے کیسز 4 ہزار 868 ہوگئی ہے وہیں ان میں سے کچھ صحتیاب ہو کر اپنے گھر واپس جا چکے ہیں۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں 1761900 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک بھارت میں کُل 695274380 نمونوں کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 973227

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973227/بھارت-میں-ایک-دن-1-لاکھ-94-ہزار-سے-زائد-کیسز-رپورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org