0
Wednesday 12 Jan 2022 20:31

اومیکرون سے ہر فرد متاثر ہوگا، بوسٹر ڈوز بھی کام نہیں آئیگی، طبی ماہرین

اومیکرون سے ہر فرد متاثر ہوگا، بوسٹر ڈوز بھی کام نہیں آئیگی، طبی ماہرین
اسلام ٹائمز۔ طبی ماہر ڈاکٹر جے پرکاش ملیل کا کہنا ہے کہ کورونا کا نیا ویرینٹ اومیکرون تقریباً ناقابل تسخیر ہے اور اس سے ہر ایک متاثر ہوگا۔ این ڈی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا اب کوئی خوفناک بیماری نہیں رہی، نئے اسٹرین کا اثر بہت ہلکا ہے اور بہت کم لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرانے کی نوبت آ رہی ہے۔ آئی سی ایم آر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایپی ڈیمیولاجی میں سائنٹیفک ایڈوائیزری کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر جے پرکاش ملیل نے کہا کہ اومیکرون ایسی بیماری سے جس پر ہم قابو پا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں میں سے بہت سے تو یہ بھی نہیں جان پائیں گے کہ وہ اس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر 80 فیصد سے زیادہ افراد کو یہ معلوم بھی نہیں چلے گا کہ یہ انہیں کب لگا۔ ڈاکٹر جے پرکاش ملیل نے کہا کہ کسی بھی طبی ادارے نے بوسٹر ڈوز کا مشورہ نہیں دیا کیونکہ اس وباء کی فطرتی تاثیر کو روکنا صحیح نہیں ہے۔

غیر علامتی شخص کے قریبی رابطے کے ٹیسٹ کے خلاف رائے دیتے ہوئے ڈاکٹر جے پرکاش ملیل نے کہا کہ وائرس کا انفیکشن صرف دو دن میں دوگنا ہو رہا ہے، اس لئے جب تک ٹیسٹ اس کی موجودگی ظاہر کرے گا، اس سے پہلے شخص کئی لوگوں کو متاثر کرچکا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ ٹیسٹ کراتے ہیں تو آپ کافی پیچھے ہوتے ہیں اور اس سے وباء کے پھیلاؤ میں کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ سخت لاک ڈاؤن کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ ہم مدت طویل تک گھر میں بند نہیں رہ سکتے، اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اومیکرون کا اثر ڈیلٹا ویرینٹ کے مقابلہ بہت ہلکا ہے۔ ڈاکٹر ملیل نے کہا کہ جب تک ملک میں ویکسین آئی اس سے پہلے ہی تقریباً 85 فیصد ہندوستانی متاثر ہوگئے تھے۔ ایسے میں ویکسین کی پہلی خوراک، پہلی بوسٹر ڈوز کی طرح تھی کیونکہ بیشتر ہندوستانیوں میں قدرتی قوت مدافعت موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 973228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش