QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں 4 اسپیشل آئی ٹی زونز بنانے کا اعلان

12 Jan 2022 18:27

صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا تھا کہ سائنس و ٹیکنالوجی پر 14 ارب روپے خرچ کررہے ہیں، کے پی یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام میں نوجوانوں کو جدید تربیت دی گئی اور 11 ہزار 700 نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز سکھائی گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر عاطف خان نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک لاکھ لوگوں کی ٹریننگ سے صوبے کی معیشت کو سالانہ 21 ارب کا فائدہ ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وزیر فوڈ، سائنس، ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبر پختونخوا عاطف خان نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی اور آئی ٹی پر 14 ارب روپے خرچ کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کے پی یوتھ ایمپلائمنٹ پروگرام میں نوجوانوں کو جدید تربیت دی گئی اور 11 ہزار 700 نوجوانوں کو ڈیجیٹل اسکلز سکھائی گئیں۔ عاطف خان کا کہنا تھا کہ 3 ہزار 300 خواتین کو ڈیجیٹل اسکلز پروگرام کے تحت با اختیار بنایا گیا جب کہ ایک لاکھ لوگوں کو آئی ٹی میں مہارت دے رہے ہیں اور ان ایک لاکھ لوگوں کی ٹریننگ سے صوبے کی معیشت کو سالانہ 21 ارب کا فائدہ ہوگا۔ صوبائی وزیر عاطف خان نے اعلان کیا کہ صوبے میں 4 اسپیشل آئی ٹی زونز بنا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 973230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973230/خیبر-پختونخوا-میں-4-اسپیشل-آئی-ٹی-زونز-بنانے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org