QR CodeQR Code

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال کا روندو کا دورہ، زلزلہ متاثرین میں امدادی چیک تقسیم

12 Jan 2022 20:01

گورنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ ہماری حکومت زلزلہ زدگان کے نقصانات کے فوری ازالے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، حکومت متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے روندو کا دورہ کیا اور زلزلہ متاثرین میں امدادی تقسیم چیک کئے۔ گورنر گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ ہماری حکومت زلزلہ زدگان کے نقصانات کے فوری ازالے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے، حکومت متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ گنجی روندو میں زلزلہ متاثرین کیلئے پاکستان بیت المال کی جانب سے متاثرین میں چیکس تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر جی بی نے مزید کہا کہ زلزلہ زدگان کی مکمل بحالی کیلئے صوبائی حکومت دن رات ایک کرے گی۔ اس موقع پر گورنر راجہ جلال حسین مقپون نے گنجی روندو کیلئے ایک ڈاکٹر کی اضافی تعیناتی کی بھی ہدایات کر دی۔ راجہ جلال نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی فوری خبرگیری پر متعلقہ اداروں کی جانب سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔

چیکس تقسیم کے موقع پر صوبائی وزیر سیاحت و ثقافت راجہ ناصر علی خان نے کہا کہ صوبائی حکومت زلزلہ متاثرین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔ وزیراعلی نے متاثرین کی مکمل بحالی کیلئے خصوصی ہدایت بھی دی ہے، اس لئے زلزلہ متاثرین خود کو تنہا نہ سمجھیں۔ اس موقع پر ایم ڈی بیت المال پاکستان ملک ظہیر عباس کھوکھر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ آپ کو عوام کا درد رکھنے والی حکومت ملی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان خود بھی ایک درد دل رکھنے والے انسان ہیں اور وہ متاثرہ علاقوں کی فوری بحالی کے خواہاں بھی ہیں۔ پاکستان بیت المال کی جناب سے متاثرین زلزلہ زدگان کیلئے 41 لاکھ 20 ہزار روپے کا ایک مکمل پیکیج مختص کیا گیا ہے تاکہ متاثرین کی فوری بحالی ممکن ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 973243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973243/گورنر-گلگت-بلتستان-راجہ-جلال-کا-روندو-دورہ-زلزلہ-متاثرین-میں-امدادی-چیک-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org