QR CodeQR Code

علامہ محسن نجفی کا زلزلے سے بے گھر ہونے والے 15 خاندانوں کو مدینہ اہلبیت کالونی میں گھر دینے کا اعلان

12 Jan 2022 20:24

پہلے مرحلے میں 5 خاندانوں کو ایک دو روز کے اندر ہی رہائش کی سہولت دی جائے گی، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بھی پانچ پانچ خاندانوں کو رہائش کی بہترین سہولتیں دی جائیں گی۔ رہائش کی سہولت کے ساتھ ساتھ بے گھرخاندانوں کو کھانے پینے، صحت، تعلیم کی سہولیات بھی دی جائیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و سماجی شخصیت علامہ شیخ محسن علی نجفی نے روندو میں حالیہ زلزلے سے بے گھر ہونے والے 15 خاندانوں کو مرحلہ وار مدینہ اہلبیت کالونی سکردو میں گھر دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 5 خاندانوں کو ایک دو روز کے اندر ہی رہائش کی سہولت دی جائے گی، دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بھی پانچ پانچ خاندانوں کو رہائش کی بہترین سہولتیں دی جائیں گی۔ رہائش کی سہولت کے ساتھ ساتھ بے گھرخاندانوں کو کھانے پینے، صحت، تعلیم کی سہولیات بھی دی جائیں گی۔ متاثرہ خاندانوں کو گیس سلنڈر بھی فراہم کئے جائیں گے۔ زلزلہ زدگان کی مکمل بحالی تک متاثرہ خاندان مدینہ کالونی میں رہ سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 973244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973244/علامہ-محسن-نجفی-کا-زلزلے-سے-بے-گھر-ہونے-والے-15-خاندانوں-کو-مدینہ-اہلبیت-کالونی-میں-دینے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org