0
Wednesday 12 Jan 2022 20:35

رام اللہ، اسرائیلی فوجیوں پر حملہ، 1 صیہونی زخمی

رام اللہ، اسرائیلی فوجیوں پر حملہ، 1 صیہونی زخمی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے شہر رام اللہ میں ایک فلسطینی مزاحمتکار نے اپنی گاڑی کے ذریعے غاصب صیہونی فوجیوں پر حملہ کر دیا جس سے 1 اسرائیلی فوجی زخمی ہو گیا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی شہاب کے مطابق آج سہ پہر رام اللہ شہر میں واقع غیرقانونی یہودی بستی حلمیس کے قریب ایک فلسطینی نوجوان نے اپنی گاڑی غاصب صیہونی فوجیوں پر چڑھا دی جنہیں موقع سے فرار ہو کر اپنی جان بچانا پڑی۔ صیہونی رپورٹ کے مطابق اس وقوعے میں 1 اسرائیلی فوجی زخمی ہوا ہے جبکہ فلسطینی مزاحمتکار کو گرفتار کر کے اس کی گاڑی ضبط کر لی گئی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 973246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش