QR CodeQR Code

عراق، امریکی فوج کا لاجسٹک قافلہ 2 بم حملوں کا شکار

12 Jan 2022 20:37

مقامی میڈیا کیمطابق عراق میں غیرقانونی طور پر قابض امریکی فوج کا ایک لاجسٹک قافلہ آج صبح صوبہ قادسیہ میں سڑک کنارے نصب 2 بموں کیساتھ ٹکرا کر تباہ ہو گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ مقامی میڈیا نے خبر دی ہے کہ عراق میں غیرقانونی طور پر قابض امریکی فوج کا ایک اور لاجسٹک قافلہ بم حملے کا نشانہ بن کر تباہ ہو گیا ہے۔ مزاحمتی محاذ کے قریبی سوشل میڈیا چینل صابرین نیوز کے مطابق امریکی فوج کا یہ لاجسٹک قافلہ صوبہ قادسیہ میں سڑک کنارے نصب 2 بموں کا نشانہ بنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ حملہ 2 مراحل میں انجام پایا ہے جس کا پہلا مرحلہ صبح 7 بجکر 30 منٹ پر ھور رجب جبکہ دوسرا 7 بجکر 40 منٹ پر العدوانیہ میں انجام پایا جبکہ ان حملوں میں پیشرفتہ بم استعمال کئے گئے تھے۔ صابرین نیوز کے مطابق ان حملوں کی ذمہ داری "اولوالعزم" نامی نئے مزاحمتی گروہ نے قبول کر لی ہے۔


خبر کا کوڈ: 973250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973250/عراق-امریکی-فوج-کا-لاجسٹک-قافلہ-2-بم-حملوں-شکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org