QR CodeQR Code

جنوبی یمن میں امارات کے حامی جنگجوؤں اور داعشی دہشتگردوں کو بڑی شکست، 1500 سے زائد ہلاک و زخمی

12 Jan 2022 20:40

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ شبوہ میں قابض جارح فورسز کیخلاف حالیہ آپریشن میں متعدد کمانڈروں سمیت 515 اماراتی حمایت یافتہ جنگجو و داعشی دہشتگرد ہلاک، 850 زخمی اور 200 سے زائد گم ہوئے ہیں


اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے اعلان کیا ہے کہ جارح اماراتی فورسز کو جنوبی صوبے میں شدید جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں جنرل یحیی سریع نے لکھا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہماری فورسز نے گذشتہ چند روز کے دوران صوبہ شبوہ پر قابض اماراتی حمایت یافتہ جنگجو و داعشی دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ صنعاء فورسز نے حالیہ آپریشن کے دوران جارح کمانڈروں سمیت 515 اماراتی حمایت یافتہ جنگجو و داعشی دہشتگردوں کو ہلاک اور 850 کو زخمی کیا ہے۔ انہوں نے انٹیلیجنس رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ اس دوران اماراتی جنگجوؤں سمیت داعشی دہشتگردوں کے کم از کم 200 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ علاوہ ازیں جارح فورسز کے بھاری توپخانے و پیشرفتہ اسلحے سمیت 102 بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ ہوئی ہیں جبکہ  اس آپریشن کے دوران بھاگ جانے والے جنگجوؤں کے اجتماع کے مقامات پر بھی دسیوں بیلسٹک میزائل فائر کئے گئے ہیں جس سے مزید دسیوں دہشتگردوں کی ہلاکت کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 973252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973252/جنوبی-یمن-میں-امارات-کے-حامی-جنگجوو-ں-اور-داعشی-دہشتگردوں-کو-بڑی-شکست-1500-سے-زائد-ہلاک-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org