QR CodeQR Code

اگر یمن میں جارحیت جاری رکھی تو تمہیں جغرافیائی گہرائی میں نشانہ بنائینگے، امارات کو صنعاء کا انتباہ

12 Jan 2022 20:41

العربی کیساتھ گفتگو میں یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنماء نے ملک میں جارحیت کے بڑھتے اقدامات پر اماراتی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اب سعودی شاہی رژیم کیساتھ نئے معاہدے کیبعد یمنی جنگ سے ہاتھ کھینچ لینے کا ارادہ رکھنیوالی اماراتی حکومت نے دوبارہ جارحیت کا بازار گرم کر رکھا ہے جس پر ہم اسے ایک اور موقع دیتے ہوئے خبردار کرتے ہیں کہ اگر اسنے جارحیت پر مبنی مزید اقدامات اٹھائے تو ہم اسکی جغرافیائی گہرائی میں موجود حساس مقامات کو نشانہ بنائینگے


اسلام ٹائمز۔ یمنی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے مرکزی رہنماء محمد البخیتی نے عرب چینل کے ساتھ گفتگو میں متحدہ عرب امارات کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ یمن میں اپنی جارحیت جاری رکھے گا تو یمنی مسلح افواج اس کی جغرافیائی گہرائی میں واقع حساس مقامات کو نشانہ بنائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق العربی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں محمد البخیتی نے کہا کہ جارح سعودی شاہی رژیم اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حال ہی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق جارح سعودی شاہی رژیم نے شبوہ سمیت یمن کے متعدد جنوبی صوبے متحدہ عرب امارات کے حوالے کر دیئے ہیں جس کے جواب میں متحدہ عرب امارات بھی ماضی کی طرح اپنی پوری طاقت کے ساتھ یمنی جنگ میں لوٹ آیا ہے جبکہ قبل ازیں وہ یمن پر جارحیت سے ہاتھ کھینچنے کا ارادہ رکھتا تھا لہذا ہم نے بھی اسے ایک اور موقع دیا اور اس کی سرزمین پر جوابی حملہ نہیں کیا لیکن اب افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس نے دوبارہ تناو میں اضافہ شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس موقع پر متحدہ عرب امارات کو نصیحت کرتے ہیں کہ وہ تناؤ میں اضافے کے اقدامات کو مزید آگے نہ بڑھائے کیونکہ اگر یہ تناؤ جاری رہا تو یمن اس کی سرزمین پر جوابی کارروائی انجام دینے پر مجبور ہو جائے گا۔۔ ہم اس وقت جنگ کی حالت میں ہیں! انہوں نے یمنی سرزمین پر اماراتی حملوں کے تسلسل کے باعث اماراتی سرزمین پر بیلسٹک میزائل کے ذریعے ممکنہ یمنی جوابی کارروائی سے متعلق میزبان کے سوال کے جواب میں کہا کہ جی بالکل! یقینی طور پر! کیونکہ ہم جنگ کی حالت میں ہیں!


خبر کا کوڈ: 973253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973253/اگر-یمن-میں-جارحیت-جاری-رکھی-تمہیں-جغرافیائی-گہرائی-نشانہ-بنائینگے-امارات-کو-صنعاء-کا-انتباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org