0
Wednesday 12 Jan 2022 20:51

لاہور جوہر ٹاون دھماکہ، 4 ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی

لاہور جوہر ٹاون دھماکہ، 4 ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی
اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جوہر ٹاؤن لاہور میں ہونیوالے بم دھماکے کا فیصلہ سناتے ہوئے چار ملزمان کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔ انسداد دہشت  گردی کی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کوٹ لکھپت جیل میں جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے مقدمے کا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے الزام ثابت ہونے پر مقدمے میں نامزد چار ملزمان عید گل، سجاد شاہ، پیٹر پال اور ضیا اللہ کو 9، 9 مرتبہ سزائے موت جبکہ سہولت کاری کے الزام میں خاتون ملزمہ عائشہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی۔انسداد دہشتگری عدالت نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مقدمے کا ٹرائل کوٹ لکھپت جیل میں مکمل کیا اور یہی پر تمام عدالتی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 973258
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش