0
Wednesday 12 Jan 2022 21:18

کرم پریس کلب پاراچنار کے انتخابات، علی افضل افضال صدر منتخب

کرم پریس کلب پاراچنار کے انتخابات، علی افضل افضال صدر منتخب
اسلام ٹائمز۔ کرم پریس کلب پاراچنار کے انتخابات مکمل میں علی افضل افضال دوبارہ صدر، مہدی حسین جنرل سیکٹری منتخب ہوگئے۔ انتخابات انتہائی خوش گوار ماحول میں منعقد ہوئے۔ کرم پریس کلب پاراچنار کے انتخابات پروڈیوسر پختونخوا ریڈیو محمد داؤد خان، حاجی رؤف حسین، اسرار بنگش اور سید جواد کی نگرانی میں ہوئے۔ جس میں جیو نیوز کے نمائندے علی افضل افضال تیرہ ووٹ لیکر صدر منتخب ہوگئے جبکہ ہدایت پاسدار نے سات ووٹ لئے، دیگر کابینہ میں محمد علی طوری سینئر نائب صدر، عظمت علیزئی نائب صدر، مہدی حسین جنرل سیکرٹری، ناصر حسین جوائنٹ سیکرٹری، رشید حسین فنانس سیکرٹری، سید غدیر حسین پریس سیکرٹری اور سید ساجد آفس سیکرٹری شامل ہیں۔ اس موقع نو منتخب صدر علی افضل افضال کا کہنا تھا کہ وہ صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور کوششیں کریں گے، انتخابی نتائج کے بعد صدارتی امیدوار ہدایت پاسدار نے علی افضل افضال کو مبارکباد دی اور صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے ملکر کام کرنے کا اعادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 973261
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش