0
Wednesday 12 Jan 2022 21:44

امریکا کا داخلی دہشت گردی کے خلاف یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

امریکا کا داخلی دہشت گردی کے خلاف یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سیفد فام متعصب گروہ اور حکومت مخالف کارکنان کی جانب سے دھمکیاں ملنے کے بعد امریکا نے داخلی دہشتگردی کی روک تھام کیلئے نیا یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکا کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 2020 میں ٹرمپ کے حمایتیوں کی جانب سے کیے گئے کیپٹل ہِل پر حملے کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے محکمہ انصاف میں داخلی دہشت گردی کے خلاف یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیشنل سیکورٹی ڈویژن کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل میتھیو اولسن نے سینیٹ کی عدلیہ کمیٹی میں کہا کہ تشدد پسند کارکنان کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ وہ افراد ہیں جن کے معاشرتی اور سیاسی مقاصد ہیں اور اسی کےلیے یہ پرتشدد مجرمانہ کارروائیاں انجام دیتے ہیں۔

اولسن نے بتایا کہ ملک میں انتہاپسندوں کا متحرک ان کے منتشر نظریات اور ذاتی شکایات ہوتی ہیں۔ ہمیں دھمکیوں کا سامنا ایسے گروہ کی جانب سے ہے جو نسل پرستی پر یقین اور حکومت کی مخالفت میں انتہائی سخت ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں میں بالخصوص سفید فام متعصب سرِفہرست ہیں۔
خبر کا کوڈ : 973271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش