QR CodeQR Code

خالد خورشید کی سکولوں میں سوشل ورک لازمی قرار دینے کی سفارشات تیار کرنے کی ہدایت

12 Jan 2022 22:16

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے تخلیق شدہ 4 ہزار اسامیوں کی ریشنلائزیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ اور لیکچرارز کی اسامیاں حکومت کی ترجیح ہے۔ تمام اضلاع کے سکولوں اور کالجز کو ان کی ضرورت اور پی سی فورز کے مطابق اسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔


وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے تخلیق شدہ 4 ہزار اسامیوں کی ریشنلائزیشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیکریٹریز اپنے متعلقہ محکموں کا آرگینوگرام تیار کریں، جس سے محکمے میں درکار اسامیوں کی نشاندہی ہو اور اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئے۔ محکمہ تعلیم میں اساتذہ اور لیکچرارز کی اسامیاں حکومت کی ترجیح ہے۔ تمام اضلاع کے سکولوں اور کالجز کو ان کی ضرورت اور پی سی فورز کے مطابق اسامیاں تخلیق کی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ صوبائی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں تمام سکولوں میں سوشل ورک لازمی قرار دینے کے حوالے سے سفارشات پیش کرے۔

وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری صحت کو ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں میڈیکو لیگل آفیسر (MLO) کی اسامیوں اور پولیس سرجن کو یقینی بنائے۔ تمام ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کو مکمل فعال کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کیلئے درکار ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری سروسز کو ہدایت کی ہے کہ نئی تخلیق شدہ اسامیوں کے تحت متعلقہ محکموں کی مشاورت سے اعلیٰ اسامیوں کو مشتہر کرنے کیلئے جلد ایف پی ایس سی بھجوائیں۔


خبر کا کوڈ: 973273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973273/خالد-خورشید-کی-سکولوں-میں-سوشل-ورک-لازمی-قرار-دینے-سفارشات-تیار-کرنے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org