QR CodeQR Code

شاپنگ مالز، شادی ہالز پر ویکسینیشن کارڈ کے بغیر داخلہ منع ہوگا، وزیر صحت سندھ

12 Jan 2022 22:27

ایک بیان میں عذرا پیچوہو نے کہا کہ سڑکوں پر اہلکاروں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے گا، گھریلو خواتین کی ویکسین کے لئے مائیکرو پلان بنایا جائیگا، وزارت صحت سندھ نے گھر گھر جا کر ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تسلیم کرلیا کہ کراچی سمیت سندھ میں لوگ ماسک کو نہ کرنے لگے ہیں، کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ لوگ ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کررہے ہیں۔ ایک بیان میں عذرا پیچوہو نے کہا کہ تمام شہریوں کے ماسک پہننے پر سختی سے عمل کروایا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت نے یہ بھی کہا کہ شاپنگ مالز، شادی ہالز پر ویکسینیشن کارڈ کے بغیر داخلہ منع ہوگا، عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر اہلکاروں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا جائے گا۔ عذرا پیچوہو نے کہا کہ گھریلو خواتین کی ویکسین کے لئے مائیکرو پلان بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت صحت سندھ نے گھر گھر جا کر ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 973275

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/973275/شاپنگ-مالز-شادی-ہالز-پر-ویکسینیشن-کارڈ-کے-بغیر-داخلہ-منع-ہوگا-وزیر-صحت-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org