0
Wednesday 12 Jan 2022 22:30

پیپلز پارٹی لانگ مارچ کرنے جارہی ہے لیکن اپنے گھر کا احتجاج نہیں دیکھ رہی، حافظ نعیم الرحمان

پیپلز پارٹی لانگ مارچ کرنے جارہی ہے لیکن اپنے گھر کا احتجاج نہیں دیکھ رہی، حافظ نعیم الرحمان
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی لانگ مارچ کرنے جارہی ہے لیکن اپنے گھر کا احتجاج نہیں دیکھ رہی، پیپلز پارٹی عملی اقدامات کرے تو ہم احتجاج نہیں کریں گے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ابھی تک مذاکرات نہیں کیے گئے، پیپلز پارٹی لانگ مارچ کرنے جارہی ہے لیکن اپنے گھر کا احتجاج نہیں دیکھ رہی، کراچی میں جماعت اسلامی کا احتجاج جاری ہے، پیپلز پارٹی اس پر نظر نہیں ڈال رہی۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو اپنے قانون کو واپس لینا ہوگا، جماعت اسلامی پورے سندھ میں احتجاج کررہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے میں بہت سی جماعتیں آرہی ہیں، پیپلز پارٹی نے مہاجر اور تمام قوموں پر قبضہ کرلیا ہے، پیپلز پارٹی کے بلدیاتی بل کے خلاف تمام جماعتیں متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے آج تک کوئی سنجیدہ احتجاج نہیں کیا، ایم کیو ایم کی وجہ سے 2013ء کا بلدیاتی کالا قانون منظور ہوا تھا، کراچی میں تمام پریشانیاں ایم کیو ایم کی وجہ سے ہیں، پیپلز پارٹی عملی اقدامات کرے تو ہم احتجاج نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 973276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش