0
Wednesday 12 Jan 2022 22:53

پیپلز پارٹی کراچی کو برباد کررہی ہے، اصل نشانہ پاکستان ہے، خالد مقبول صدیقی

پیپلز پارٹی کراچی کو برباد کررہی ہے، اصل نشانہ پاکستان ہے، خالد مقبول صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مقامی ہوٹل میں سیاسی و معاشی متعلقین کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں کراچی کے صنعت، تجارت اور حرفت سے تعلق رکھنے والی قیادت یہاں موجود ہے جس کے ہم تہہ دل سے مشکور ہیں، ضرورت اتحاد کی ہے یہ سب نے کہا، ہم نے گزشتہ دنوں پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں کو جمع کیا اور اتحاد کی بات کی، ایم کیو ایم کا قیام 18 مارچ 1984ء کو اس وقت کے نوجوان طالب علموں کے ذریعے ہوا، اس وقت بھی ہم سب کے پاس گئے اور آج بھی ہم یہ کہتے ہیں کہ جب تک خوشحالی کراچی کے راستے پاکستان میں داخل نہیں ہوگی پاکستان ترقی نہیں کریگا، 1987ء میں ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن جیتا اور نوجوان میئر نے ایک سال کے اندر ماس ٹرانزٹ منظور کروایا لیکن اسے سردخانے کا شکار کردیا گیا اور پھر قائم علی شاہ نے اس منصوبے کو طاق نوسیاں کیا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پر جو آپریشن مسلط کیا گیا لیکن ایم کیو ایم کے جرائم نہیں بتائے گئے اور جن مسائل کو ایم کیو ایم کی پیداوار سمجھا جاتا ہے در اصل ایم کیو ایم ان ہی مسائل کی پیداوار ہے، ایم کیو ایم کوٹہ سسٹم کیخلاف ہے، کوٹہ سسٹم کے خاتمے سے پہلے میرٹ کا قتل کرنے والوں کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مل کر چلنے کیلئے وسیع طرز اتحاد کا فیصلہ کیا ہے اور بلدیاتی ایکٹ 2013ء اور 2021ء میں ہونے والی ترامیم کیخلاف جس کیلئے ہم نے عدالتوں سے رجوع کیا ہے لیکن عدالتیں خاموش ہیں اور کراچی کے تمام اسٹیک ہولڈرز جس میں آپ شامل ہیں انہیں ساتھ لیکر چلنے کا فیصلہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 973279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش